عراقی دارالحکومت بغداد زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا، دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں اٹھارہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بغداد کے نواحی علاقے میں بس ٹرمینل کے باہر کار میں نصب بم پھٹنے سے بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے
علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جبکہ بغداد میں ہی ایک اور کار بم دھماکے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال عراق میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں ساڑھے آٹھ ہزار افراد جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوگئے۔